الله تعالیٰ سے کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں‘

ماضی میں کلثوم نواز نے جمہوریت کے لئے بہت جدوجہد کی ہے‘ وہ مسلم لیگ (ن) اور شریف خاندان کا قیمتی اثاثہ ہیں سابق صدر آصف زرداری ‘سردار ایاز صادق ‘ چوہدری شجاعت ‘ خورشید شاہ و دیگر کی بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعائیں

جمعہ جون 12:38

الله تعالیٰ سے کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) سیاسی رہنمائوں نے کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ الله تعالیٰ سے کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں‘ ماضی میں کلثوم نواز نے جمہوریت کے لئے بہت جدوجہد کی ہے‘ وہ مسلم لیگ (ن) اور شریف خاندان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ جمعہ کو آصف علی زرداری نے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہے۔

الله کلثوم نواز کو صحت اور زندگی عطا فرمائے ۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہا کہ الله بیگم کلثوم نواز کو مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔ ماضی میں جمہوریت کے لئے کلثوم نواز نے بہت جدوجہد کی ہے۔ سردار ایاز صادق نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ الله ماہ رمضان کے صدقے بیگم کلثوم نواز کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ کلثوم نواز مسلم لیگ (ن) اور شریف خاندان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ الله تعالیٰ سے کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔ دعا ہے کہ کلثوم نواز تندرست و توانا ہو کر جلد پاکستان آئیں۔