فیصل آباد میں شادی سے انکار پر 18 سالہ لڑکی قتل

جمعہ 15 جون 2018 13:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) فیصل آباد میں شادی سے انکار پر 18 سالہ لڑکی کو سیکیورٹی گارڈ نے سرعام گولی مارکر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق پانچ روز قبل شادی سے انکار پر مہوش نامی لڑکی کو قتل کیا گیا تھا جو ایک بس کمپنی میں ملازمت کرتی تھی۔

(جاری ہے)

بس کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ ابرار مہوش سے شادی کا خواہشمند تھا تاہم مہوش نے شادی سے انکار کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ ڈیوٹی سے گھر واپسی پر مہوش کو سیکیورٹی گارڈ نے اغواء کرنے کی کوشش کی، مزاحمت پر اسے گولی مارکر قتل کردیا۔بس اسٹینڈ کے ملازمین نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ ملزم کیخلاف تھانہ سرگودھا روڑ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ اپنے والد کی وفات کے بعد گھر والوں کی واحد کفیل تھی۔