سرگودھا کے نواح میں کاشت کار کو رقبہ پر ٹریکٹر چلاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل اور ٹریکٹر کو نقصان پہچا کر حملہ آور فرار ہوگئے

جمعہ 15 جون 2018 14:44

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) سرگودھا کے نواح میں کاشت کار کو رقبہ پر ٹریکٹر چلاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل اور ٹریکٹر کو نقصان پہچا کر حملہ آور فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

بتا یا ہے کہ نواحی چک 60 جنوبی میں ہمشرہ سے تعلقات کی رنجش پر مسلح افراد نے عمر حیات پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ رقبہ پر ٹریکٹر چلا رہا تھا۔اس میں عمرحیات جانبحق اور ٹریکٹر کو شدید نقصان پہنچا۔پولیس تھانہ سلانوالی نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے مقتول کے بھائی خضرحیات کی رپورٹ پر محمد اختر اس کے ساتھیوں عمر،اللہ یار، خضر کے خلاف 302/427/34 ت پ مقدمہ درج کر لیا۔