Live Updates

خیبر پختونخوا کی غیرت مند عوام مغربی الہ کاروں کی نام نہاد سیکولر تبدیلی کو 25جولائی کو دفن کردینگے ،تحریک انصاف نے پانچ سالہ دور میں جو زیاتیاں کیں اُنکا پائی پائی کا حساب لیں گے ،سابق وفاقی وزیر اکرم خان خان درانی

جمعہ 15 جون 2018 19:01

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر اور جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اکرم خان خان درانی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی غیرت مند عوام مغربی الہ کاروں کی نام نہاد سیکولر تبدیلی کو 25جولائی کو دفن کردینگے ،تحریک انصاف نے پانچ سالہ دور میں جوزتیاں کیں ،اُن کا پائی پائی کا حساب لیں گے ،ایم ایم اے کی بحالی سے مغربیات کا پرچار کرنیوالوں کی نیندے حرام ہوگئی ہیں بنوں کے غیور عوام احسان کا بدلہ احسان سے دینا جانتے ہیں قوم کی ترقی اور حقوق کیلئے ہر فورم پر اپنا بھرپور حق ادا کیا ہے اور خون کے اخری قطرہ تک بنوں کے ہر ایک بچے کے حق کیلئے لڑتا رونگا عید الفطر جذبہ اخوات روداری محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے جو اللہ تعالی کی طرف سے مسلمانوں کیلئے تحفہ ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آبائی رہائش گاہ میوہ خیل سورانی میں عید کے مبارکباد دینے کیلئے آنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سابق ایم پی اے اعظم خان درانی،نامزد اُمیدوار پی کی88زاہد خان درانی،تحصیل ناظم انجینئر ملک احسان خان،جمعیت یوتھ ونگ کے مرکزی ارگنائرر شمس قمر یشی،ضلعی ارگنائرر عابدین سورانی ،ناصرگل خان وسیم اللہ محسوداور اقلیتی رہنما شاہد گل سمیت دیگر پارٹی مشران بھی موجود تھے ۔

اکرم خان درانی نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اور درانی خاندان نے یہاں کے تعمیر وترقی زندگی کے بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہیں کی اورعوام کو اُن کا حق گھر کے دہلیز پر میسر کیا جس سے ہمارا ضمیر مطمئن م ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنوں کے نام نہاد سیاستدانوں اور ضمیر فروشوں کو ہر بار شکست سے دوچار کیا ،اُن کے پاس ہمارے مقابلے کیلئے کوئی اُمیدوار نہیں تھا اسلئے انہوں نے عمران خان کو بنوں سے انتخاب لڑنے کیلئے کھڑا کیا جس کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں اور عمران خان کو سب سے پہلے ہارنے کی خبر بنوں سے ملے گی کیونکہ جو شخص اپنا گھر کو نہیں سوھار سکتا وہ قوم وملک کیلئے کیا کریگا ہماری پارلیمانی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے علماء کے خادم اور مولانا فضل الرحمن کے سپاہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بنوں کے گھر گھر کو قدرتی گیس کی فراہمی سمیت ائرپورٹ کو انٹر نیشنل بنانے باران ڈیم اپ رئرنگ ڈومیل رنگین آباد روڈ کو دورایہ بنانے سمیت دیگر میگا ہ پراجیکٹس کیلئے اربوں روپے کی خطیر رقم منظور کرائی جو ہمارے کارکردگی کا ثبوت ہے جبکہ محالفین قوم کیلئے کچھ نہیں بتا سکتے جو انہوں نے کیا ہوا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پانچ سال میں کچھ نہیں کیا ہاں فیس بک پر ضرور کیا ہے نہ کوئی یونیورسٹی بنی نہ ہی کالج صرف کنسلٹنٹ کے ذریعے حکومت کو چلایا گیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات