Live Updates

پچھلے دس سالوں میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے عوام کو پینے کا پانی تک میسر نہیں کیا دوبارہ عوام ان کو منتخب نہیں کرے گی ۔ حلیم عادل شیخ

عوام کو لوٹنے کے بعد چور ، لٹیرے ، کرپٹ سیاستدان دوبارہ عوام میں آچکے ہیں عوام ان کا ووٹ کے ذریعے احتساب کرے

پیر 18 جون 2018 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ حلقہ پی ایس 99 پر کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے سلسلے میں سٹی کورٹ میں ریٹرنگ آفیسر کے پاس پیش ہوئے جہاں کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد منظور کر دیئے گئے جس کے پی ٹی آئی رہنما کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دس سالوں میں پیپلزپارٹی نے سندھ کی عوام کو پینے تک پانی میسر نہیں کرا سکی ہے، اب دوبارہ عوام میں کس منہ سے جارہی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ کے حالات دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اگلا وزیر اعظم عمران خان بننے جارہے ہیں اور اس ملک کو بڑے بڑے بحرانوں سے نکالیں گے، اب نئے پاکستان میں ایک ہی نظام چلے گا ہر امیر غریب کے لئے ایک برابر کا انصاف ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ روشنیوں کے شہر کراچی کے تباہ و برباد کرنی والی پارٹی کا پتہ کٹ چکا ہے، بھتہ مافیہ پارٹی نے اپنی ہی عوام کو لوٹا تھا جس کی وجہ سے عوام آج ان سے بھی بیزار ہوچکی ہے ، کراچی سمیت پوری سندھ سے امیدوار کھڑے کئے گئے ہیں بھاری اکثریت سے کامیابی ہوگی، انہوں نے کہا کہ پی ایس 99پر فارم بحال ہوچکے ہیں عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور حلقہ کی عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہے پی ایس 99کو ماڈل حلقہ بنا کر دکھائوں گا، پچھلے منتخب نمائندگان کے حلقہ کی عوام کو جیتنے کے بعد اکیلا چھوڑ دیا تھا لیکن اب ہم ایسا نہیںہونے دیں گے عوام کو ہر بنیادی سہولیات فراہم کریں گے، انہوں نے کہا سندھ میں اربوں روپے ہڑپ کئے گئے نہ کراچی کی روشنیاں بحال ہوئی نہ اندروں سندھ میں صحت، تعلیم بلدیات کا نظام بہتر ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا اب عمران خان نیا پاکستان بنانے جارہیں ہے قوم کو نئے پاکستان کی ایڈوانس میں مبارکباد پیش کرتاہوں ۔ اب چور ، لٹیروں کا خاتمہ یقین بن چکا ہے۔ عوام کو لوٹنے کے بعد چور ، لٹیرے ، کرپٹ سیاستدان دوبارہ عوام میں آچکے ہیں عوام ان کا ووٹ کے ذریعے احتساب کرے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات