سندھ میں قوم پرست جماعتوں نے اپنے سندھ دوست امیدوار کھڑے کر کے سندھیوں اور اردو بولنے والے سندھیوں کو پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا متبادل فراہم کردیا ہے، سربراہ سندھ نیشنل تحریک

پیر 18 جون 2018 20:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2018ء) سندھ میں قوم پرست جماعتوں نے اپنے سندھ دوست امیدوار کھڑے کر کے سندھیوں اور اردو بولنے والے سندھیوں کو پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا متبادل فراہم کردیا ہے اب سندھی قوم پر فرض ہے کے وہ قوم پرست امیدواروں کو کامیاب کر کے جاگیرداروں اور شہری دہشت گردوں کو تاریخی شکست دیں، قوم پرستوں کا الیکشن میں حصہ لینے سے جاگیردار اور وڈیروں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں، اس مرتبہ الیکشن میں کامیابی سندھ کے حلالی بیٹوں کا مقدر بنے گی اس لیئے عوام متحد ہوکر قوم پرست امیدواروں کو ووٹ دے، یہ بات سندھ نیشنل تحریک کے سربراہ اور پی ایس 64 لطیف آباد کے امیدوار اشرف نوناری نے لطیف اباد 12 خدا حافظ بورڈ پر منعقد عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کے پہلی بار ملک میں 2018 کے الیکشن صاف اور شفاف ہونگے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے الیکشن والے دن پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج تعینات کرنے والا فیصلہ قابل تعریف ہے جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں کیوں کے فوج کے بغیر اس ملک میں الیکشن فیئر نہیں ہو سکتے، انہوں نے کہا کے غیر ملکی شہرت رکہنے والوں، ملک کی دولت لوٹنے والوں کروڑوں کے قرضہ معاف کرانے والوں کے کاغذات نامزدگی رد ہونا اس بات کا ثبوت ہے کے یہ الیکشن کرپٹ لوگون کیلئے آسان نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کے سندھیوں اور اردو بولنے والے سندھیوں کی دیرینہ خواہش تھی کے سندھ میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا متبادل سامنے آئے جس کو سندھ کی عوام اپنا ووٹ دے آج قوم پرست جماعتوں نے قوم پرست امیدوار کھڑے کر کے سندھ کی عوام کو متبادل فراہم کردیا ہے اب سندھی قوم کا فرض ہے کے وہ اپنا ووٹ قوم پرست امیدواروں کو دیں وڈیروں، جاگیرداروں، شہری دہشت گردوں سے اپنی بغاوت کا اعلان کریں اور خوشحال، ترقی یافتہ پرامن سندھ کی بنیاد رکھیں، عید ملن پارٹی سے ایس این ٹی کے مرکزی رہنمائوں لالا قربان سوڈڑو، نجیب احمد تھیبو، وکیل اجن، اختر سندھی، ممتاز خان یوسفزئی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔