پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر وفاق میںحکومت بنائے گی، آصف علی زرداری

پیر 18 جون 2018 21:20

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر وفاق میںحکومت بنائے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ناراض پی پی پی رہنماسابق صوبائی وزیر عبدالحق بھرٹ سے ملاقات بعدپارٹی وفوداور صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے ملک کو اس حال پرلاکر چھوڑا ہے کہ دنیا پاکستان کا مذاق اڑا رہی، ہم نے کس حال پہ پاکستان چھوڑا اور نواز شریف نے ملک کس حال پہ پہنچایاہے یہ سب جانتے ہیں،ہم اقتدار میں آکر غلط کاموں کو ٹھیک کریںگے، ہم پاکستان کا مستقبل پھر سنواریں گے پاکستان پیپلز پارٹی تاریخ اور مستقبل کی سیاست کرتی ہے آنے والے کل کے بچے کی قسمت پاکستان پیپلز پارٹی بنائے گی،عبدالحق بھرٹ نے آصف علی زرداری کو بھورٹی آنے پر خوش آمدید کہا،اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اور این اے 212 کے نامزد امیدوار ذوالفقار علی بھن، شہید بینظیر آباد کے ڈویزنل جنرل سیکریٹری اور پی ایس 35 کے نامزد امیدوار ممتاز علی چانڈیو ضلعی جنرل سیکریٹری فیروز آحمد جمالی، سابق صوبائی وزیر اور پی 36 کے نامزد پی پی پی امیدوار ضیاء الحسن لنجار، فاروق احمد بھنبھرو و دیگر پی پی پی رہنما موجود تھے۔