نگران وزیراعلیٰ پنجا ب ڈاکٹرحسن عسکری کی کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر سکیورٹی اہلکاروںپر فائرنگ کی شدید مذمت

ڈاکٹر حسن عسکری کا اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اورافسوس کا اظہار ، شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت

پیر جون 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجا ب ڈاکٹرحسن عسکری نے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر سکیورٹی اہلکاروںپر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے ۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ عید پر دہشت گردی کے اس واقعہ سے خوشیوں کو ماند کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔ شہیداہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ دشمن پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کررہا ہے ۔قوم متحد ہے اوردشمن کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔