بلوچستان حکومت نے الیکشن کمیشن کی اجازت سے تین سیکریٹریوں اور چھ کمشنروں سمیت متعدد افسران کی تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

بدھ 20 جون 2018 16:50

اسلام آباد/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) بلوچستان حکومت نے الیکشن کمیشن کی اجازت سے تین سیکریٹریوں اور چھ کمشنروں سمیت متعدد افسران کی تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق حیدر علی شیخ کو سیکریٹری کالجز سے تبدیل کر کے ہوم سیکرٹری، پی ایس او وزیراعلیٰ بلوچستان بابر خان کو تبدیل کرکے پرنسپل سیکریٹری ٹو وزیراعلیٰ بلوچستان، ہوم سیکریٹری غلام محمد بلوچ کو ممبر سی ایم آئی ٹی، کمشنرز کی تقرری کے منتظر عثمان علی خان کو کمشنر نصیر آباد، کمشنر مکران ڈویژن محمد ایاز کو کمشنر سبی، کمشنر نصیر آباد سعید جمیل کو کمشنر کل، کمشنر قلات ڈویژن ہاشم جلال کو کمشنر کوئٹہ، ممبر بی او آر بشری بازل کو کمشنر زیارت، کمشنر کوئٹہ ڈویژن جاوید شلوانی کو کمشنر مکران، ڈی ایس پی کوہلو رسول بخش کو ڈی ای ی بابو کوٹ، ایس ڈی پی او سوئی نور احمد کو ایس ڈی پی او مچھ، ایس ڈی پی او سنہری سکندر حیات کو ایس ڈی پی او سوئی، ایس ڈی پی او باغ (بولان) اختر علی کو ایس ڈی پی او سنہری، اے ڈی آئی جی نصیر آباد احسان احمد ڈومکی کو ایس ڈی پی او باغ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز نصیر آباد عبدالغفار سیالچی کو ایس ڈی پی او حیرانی، ڈی ایس پی دھدر ارشاد علی گولا کو ایس ڈی پی او قلات، ایس پی پی او خضدار ضیاء الحق کو سی پی او آفس کوئٹہ، ایس پی ڈی او لورالائی محمد حسن رند کو ایس ڈی پی او خضدار، سی پی او آفس میں تقرری کے منتظر خان گل کو ایس ڈی پی او واڈا، ایس ڈی پی او اٹھحال منور علی کو ایس ڈی پی او لورالائی، ایس ڈی پی او مسلم باغ شبیر احمد رند کو ایس ڈی پی او اٹھحال، ایس ڈی پی او وندر قادر بخش کو ایس ڈی پی او مسلم باغ، ایس ڈی پی او ٹمپ شیر گل کو ایس ڈی پی او پسنی، ایس ڈی پی او برکھان عبد الفتح بگٹی کو ایس ڈی پی او ٹمپ، ایس ڈی پی او تربت الیاس جعفر کو ایس ڈی پی برکھان، ایس ڈی پی او سی آئی اے لسبیلہ عبدالستان کو ایس ڈی پی او تربت، ایس ڈی پی او واشک جمیل احمد باجائیو کو ایس ڈی پی او قلعہ، ایس ڈی پی او پنجگور الله بخش کو سی پی او آفس کوئٹہ، ایس ڈی پی او رکنی ستار احمد کو ایس ڈی پی او پنجگور، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز پنجگور احمد علی کو ایس ڈی پی او رکنی، ایس ڈی پی او گوادر مقصود انور کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز گوادر، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز گوادر محمد ابراہیم کو ایس ڈی پی گوادر، ایس ڈی پی او پسنی جمیل احمد کو ایس ڈی پی او قلعہ عبدالله، ایس ڈی پی او قلعہ عبدالله محمد ارشاد کو ایس ڈی پی او پسنی، ایس ڈی پی او چمن نعمت الله ترین کو ایس ڈی پی او مستونگ، ایس ڈی پی او نوشکئی گل احمد کو ایس ڈی پی چمن، اے ڈی آئی جی سبی شاہد کمال کو ایس ڈی پی او نوشکئی، ایس ڈی پی او سبنی عنایت الله بگٹی کو ایس ڈی پی او تمبو، ایس ڈی پی او ہیڈکوارٹرز سبی محمد اکرم کو استا، ایس ڈی پی او ڈیرہ مراد جمالی کاوند بخش کو ایس ڈی پی او زیارت، ایس ڈی پی او سنجاوی محمد نواز کو ایس ڈی پی او ڈیرہ مراد جمالی اور ایس ڈی پی او بابو کوٹ غلام حیدر کو ایس ڈی پی او کوہلو، میجر (ر) الیاس کبلزائی کو ڈی سی خضدار، مرزا محمود خان کو ڈی سی موسی خیل، آغا نبیل کو ڈی سی ڈیرہ بگٹی، کیپٹن(ر) مسیو کو ڈی سی گوادر، طفیل بلوچ کو ڈی سی قلعہ عبدالله،کیپٹن(ر) طاہر ظفر عباسی کو ڈی سی کوئٹہ، کیپٹن (ر) فرخ کو ڈی سی بولان، اورنگزیب بدینی کو ڈی سی پسنی، ذیشان سکندر کو ڈی سی لسبیلہ، قائم لاشاری کو ڈی سی سبی، سیف الله کھیتران کو ڈی سی چاغی، میجر (ر) بشیر کو ڈی سی تربت، طارق جاوید مینگل کو ڈی سی زیارت، عمران ابراہیم کو ڈی سی خاران، ظفر بلوچ کو ڈی سی قلعہ سیف الله، قیصر خان کو ڈی سی قلات، شبیر مینگل کو ڈی سی ژوب، سہیل ہاشم کو ڈی سی برکھان، رازق بلوچ ڈی سی نوشکئی، حسین جان کو ڈی سی اواران، محمد جان بلوچ کو ڈی سی واشک، نعیم بازائی شہید سکندر آباد، دائود خلیجی کو ڈی سی پنجگور، شبیر احمد بادینی کو ڈی سی شیرانی، قادر بخش کو ڈی سی کوہلو، اکبر ترین کو ڈی سی جھل مگسی، یاسر بازائی کو ڈی سی صعبت پور ، حبیب الرحمان جموٹ کو ڈی سی حیرانی،آغا شیر زمان کو ڈی سی ڈوکی ، یونس سنجرانی کو ڈی سی نصیر آباد اور 64 اسسٹنٹ کمشنروں کی تقرری اور تبادلے کئے گئے ہیں۔