قرضوں کے پہاڑ کھڑے ہیں،چیف جسٹس کی تشویش درست ہے ‘میاں مقصود احمد
فرسودہ نظام کے باعث قومی خزانہ لوٹنے والوں کی اکثریت بار بار اسمبلیوں میں پہنچ جاتی ہے ، ووٹ کی پرچی کا استعمال سوچ سمجھ کر کے ایسی قیادت کو موقع دیاجائے جو ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہو‘متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صد اور امیر جماعت اسلامی پنجاب
بدھ 20 جون 2018 18:00
(جاری ہے)
ایک طرف غریب عوام فاقوں کی بدولت خودکشیوںپر مجبور ہیں تو دوسری طرف حکومتی شاہانہ اخراجات ختم ہونے کا نام نہیں لیتے ۔پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے حکمرانوں او ر عوام کو سادگی کا کلچر اپنا نا ہوگا ۔
انہوں نے کہاکہ ملکی بجٹ کا ایک بڑا حصہ قرضوں پر لگنے والے سود کی مد میں چلا جاتا ہے۔پاکستان میں کرپشن کے ناسور کوختم کرناوقت کا ناگزیر تقاضا ہے۔کرپشن اور جمہوریت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتیں۔جب تک کرپشن پر قابو نہیں پایاجاتااس وقت تک ملک میں حقیقی جمہوریت بھی بحال نہیں ہوسکے گی۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کے عمل کو اتنا مہنگاکردیا گیا ہے کہ کوئی غریب اور متوسط طبقے کا آدمی الیکشن لڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ موجودہ فرسودہ نظام کے باعث جن لوگوں نے ناجائز طریقے سے مال ودولت کمایاہے ان کی اکثریت بار بار اسمبلیوں میں پہنچ جاتی ہے۔ کرپشن کے خاتمے کے لئے پانامالیکس میں بے نقاب ہونے والے دیگر 436افراد کو بھی منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا۔میاں مقصود احمد نے مزید کہا کہ نظام میں تبدیلی لانے کا وقت آگیا ہے ۔عوام اپنے ووٹ کی پرچی کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں اور ایسی قیادت کو اوپر لائیں جو حقیقی معنوں میں ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہو ۔اسی میں ہی ترقی کا راز پنہاں ہے ۔مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.