خضدار،وڈھ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی تیز رفتار کارالٹنے سے خاتون سمیت دو افراد جاںبحق ،دو افراد زخمی ہوگئے

جمعرات 21 جون 2018 14:14

کوئٹہ۔21جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) خضدار کے قریب وڈھ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی تیز رفتارکارالٹنے سے خاتون سمیت دو افراد جاںبحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ،لیویز کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ سے کراچی جانے والے گاڑی خضداروڈھ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دوا فراد جاںبحق جبکہ دوافراد زخمی ہوگئے ،لیویز فورس نے اطلا ع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاشوں اورزخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ،دریں اثناء کچلاک کے علاقے ہاشم ہوٹل کے قریب تیز رفتاری کے باعث مزدا اور کار میں تصادم خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

لیویز فورس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کرزخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔