سرگودھا کے نواح میں بس سٹاپ پر کھڑی مسافر خاتون سے ایکس ایل آئی کار سواروں نے پرس چھین لیا اور فرار ہو گئے

جمعرات 21 جون 2018 15:12

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) سرگودھا کے نواح میں بس سٹاپ پر کھڑی مسافر خاتون سے ایکس ایل آئی کار سواروں نے پرس چھین لیا اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق نواحی موضع خان پور کی خاتون کنیز بی بی بس سٹاپ پر گاڑی کے انتطار میں کھڑی تھی کہ کارسواروں نے خاتون سے پرس چھین لیا اور فرار ہوگے پرس میں نقدی کے علاوہ شناختی کارڈ اور موبائل فون بھی تھا جبکہ ملزمان ایکس ایل آئی کار سوار بتلائے گے۔پولیس تھانہ جھال چکیاں نے خاتون کے بیٹے محمد عرفان کی اطلاع کر تفتیش شروع کر دی۔