انسپکٹر جنرل پولیس محسن حسن بٹ کی صوبائی الیکشن کمشنر سے ملاقات ،عام انتخابات کی سیکورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال

جمعرات 21 جون 2018 19:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس محسن حسن بٹ کی صوبائی الیکشن کمشنر سے ملاقات ،عام انتخابات کی سیکورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ سے انکے دفتر میں ملاقات کی جہاں آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

صوبائی الیکشن کمشنر نے آئی جی پولیس کو بلوچستان میں الیکشن کمیشن کے دفاتر اور اور افسران کی سیکورٹی کی صورتحال سے آگاہ کیااور پولنگ اسٹیشنز کی تفصیل بھی مہیا کیں اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے صوبائی الیکشن کمشنر نیاز بلوچ کو الیکشن کی سیکورٹی کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر صوبائی الیکشن کمشنر نے آئی جی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔