کوئٹہ،آئی جی پولیس محسن حسن بٹ کی صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ سے ملاقات

انتخابات کے حوالے سے سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

جمعرات 21 جون 2018 21:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) آئی جی پولیس محسن حسن بٹ کی صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ سے ملاقات کی ، جس میں بلوچستان میں انتخابات کے حوالے سے سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے آئی جی پولیس کو بلوچستان میں الیکشن کمیشن کے دفاتر اور افسران کی سیکورٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے آئی جی پولیس کو بلوچستان میں الیکشن کمیشن کے دفاتر اور پولنگ اسٹیشنز کی تفصیل بھی مہیا کیںآئی جی پولیس نے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کو الیکشن کی سیکورٹی کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے آئی جی بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔