راولپنڈی، ماتحت سیشن عدالتوں میں اقدام قتل، سرکاری زمین پر قبضہ اور گیس و بجلی چوری کے مقدمات میں 7ملزمان ضمانت منظور

قتل کے مقدمہ میںنامزد2ملزمان کی ضمانت خارج

جمعرات 21 جون 2018 21:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) ضلع کچہری کی مختلف ماتحت سیشن عدالتوں نے اقدام قتل، سرکاری زمین پر قبضہ اور گیس و بجلی چوری کے مقدمات میں 7ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میںنامزد2ملزمان کی ضمانت خارج کر دی گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ قمر سلطان نے تھانہ پیرودھائی میں درج ڈکیتی کے مقدمہ میں سید حسین ، تھانہ پیرودھائی میں درج اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزدملزم سلیمان ،گیس چوری کے مقدمہ میں نامزدملزم اصغر خان ،بجلی چوری کیس میں نامزدملزم محمد رشید جبکہ پیروھائی میں درج سرکاری زمین پر قبضہ کے مقدمہ میں نامزد ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 50ہزار روپے فی کس مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کردیا جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز احمد بٹر نے تھانہ نصیر آباد میں درج قتل کے مقدمہ میں نامزد2 ملزمان ذیشان اور عمر کی درخواست ضمانت 2 لاکھ روپے فی کس مچلکوں پر منظور کرتے ہوئے 2 شریک ملزمان فیضان اور وقار کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔