الیکشن ٹریبونل نے ڈیرہ مرادجمالی چھترسے آزادامیدوارمیرشوکت بنگلزئی کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دئیے

فیصلہ کے بعدڈیرہ مرادجمالی میںاقلیتی برداری ،میرشوکت بنگلزئی کے حمایتی ،ووٹرزنے مٹھائی تقسیم کی

جمعرات 21 جون 2018 23:00

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) الیکشن ٹریبونل بلوچستان کی جانب نصیرآباد کے حلقہ پی بی 11ڈیرہ مرادجمالی چھترسے آزادامیدوارمیرشوکت بنگلزئی کے کاغذات کی بحالی کا فیصلہ سنانے کے بعدڈیرہ مرادجمالی میںاقلیتی برداری ،میرشوکت بنگلزئی کے حمایتی ،ووٹرزاوران کے قبائل کے افرادخوشی سے جھوم اٹھے اور بڑی تعدادمیں مٹھائی تقسیم کی گئی کوئٹہ سے ڈیرہ مرادجمالی پہنچنے پرمیرشوکت بنگلزئی،اورماماواحد بخش بنگلزئی کاوالہانہ استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں ان پرنچھاورکی گئیں علاقہ نعروں سے گونج اٹھاالیکشن ٹربیونل بلوچستان نے ریٹرنگ آفسیرڈیرہ مرادجمالی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقہ پی بی 11ڈیرہ مرادجمالی سے آزادامیدوارمیرشوکت علی بنگلزئی کے کاغذات نامزدگی بحال کرتے ہوئے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سنتے ہی میرشوکت علی بنگلزئی کے حماتیوں، اقلیتی برداری،ووٹرزاوران کے قبائل میں خوشی کی لہردوڑگئی مقامی رائس مل میں اقلیتی تاجرروی کمارکی جانب سے میرشوکت علی بنگلزئی کے کاغذات کی بحالی کی خوشی میں مزدوروں اورعوام میںمٹھائی تقسیم کی گئی اوران کے ہمراہ سریش کمار،مہیش کمار،امیت کمارڈیملا،اورسنجے کماربھی موجودتھے جبکہ بنگلزئی قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد حاجی حاصل خان بنگلزئی،ہدایت اللہ بنگلزئی،حاجی سلیم بنگلزئی،محمد صدیق بنگلزئی،جلال خان بنگلزئی کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اورمیرشوکت علی بنگلزئی کے حق میں نعرے لگائے گئے اس موقع پرمقررین نے کہاکہ الیکشن ٹربیونل سے میر شوکت علی بنگلزئی کے کاغذات کی بحالی پہلی جیت ہے انشاء اللہ نصیرآباد کی عوام میرشوکت بنگلزئی کے ساتھ کھڑے ہیں میرشوکت بنگلزئی ایک نوجوان اعلیٰ قیادت کے مالک ہیں ان جیسے نوجوان قیادت کی عوام کو ضرورت ہے جو ہردکھ دردمیں عوام کے ساتھ رہتے ہیں عوام کو چاہیے کہ وہ میرشوکت علی بنگلزئی ووٹ دے کر کامیاب کریں کیونکہ میرشوکت علی بنگلزئی کی کامیابی یہاں کی عوام کی کامیابی ہے ۔