صوابی اے این پی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک راہ گیر جاں بحق ، اے این پی کا کارکن زخمی

جمعہ 22 جون 2018 16:57

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) ترکئی میںعوامی نیشنل پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہ گیر جاں بحق جبکہ اے این پی کا کارکن زخمی ہو گیا، بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات ترکئی میں پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے اے این پی کے کارکن کے گھر کی دیوار پر سائونڈ سسٹم لگا دیا ،جس پر پی ٹی آئی اور اے این پی کے کارکنوں کے مابین تلخ کلامی ہوئی ،جمعہ کی صبح دونوں پارٹیوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر شیر محمد جاں بحق جبکہ اے این پی کا ایک کارکن نواب علی زخمی ہوگئے ، کالوخان پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔