لاہور: صوبے کے افسران اور ملازمین کے تبادلوں کیلئے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال

جمعہ جون 19:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی نے صوبے کے افسران اور ملازمین کے مزید تبادلوں کے لئے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے، اس حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں تعینات سرکل ڈی ایس پی اور سینکڑوں ایس ایچ اوز کو بھی آئندہ چار روز میں تبدیل کر دیا جائے گا۔