Live Updates

مسلم لیگ کے نا اہل وزیر اعظم کو اب خیبرپختونخوا کے عوام کی یاد ستانے لگی ہے، اسد قیصر

اب لوگوں کو ورغلانے کیلئے نئے جال بچھانے کیلئے آرہے ہیں ، ساٹھ سالوں کے دوران مسلم لیگ نے صوابی میں کوئی بھی قابل ذکر منصوبہ شروع نہیں کیا بلکہ صوابی کے عوام سے گدون کی مراعات واپس لے کر اور کبھی صوابی کا پانی چوری کرکے محرومیوں کا شکار کیا، سابق سپیکر کے پی کا جلسے سے خطاب

جمعہ 22 جون 2018 20:34

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی پارٹیاں دونظریاتی گروپوں میں تقسیم ہوگئی ہیںایک گروپ سابقہ حکومتوں میں شامل پارٹیوں پر مشتمل ہے جن کا نظریہ لوٹ مار ،اقرباء پروری ،منافقت اور غریب کا استحصال ہے جبکہ دوسرا گروپ پاکستان تحریک انصا ف کی پارٹی پر مشتمل ہے جن کا نظریہ دیانتداری ،انصاف ،میرٹ کا قیام اور غریبوں کی ترقی کی راہ میں حائل رکاؤٹوں کو دورکرکے ایک جامع نظام وضع کرنا ہے ،عوام باشعور ہیںوہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں کہ وہ باربار آزمائی ہوئی پارٹیوں کو اپنے اوپر مسلط کرنا چاہتی ہیں یاملک اور عوام کے لئے ایک دیانتدار اور ترقی پسند قیادت کا انتخاب چاہتی ہیں، ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے شمشہ خیل صوابی خاص میںایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس مو قع پر حاجی محمد خان ،نثار خان ، دیار خان اوردیگر نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا،سپیکر اسدقیصرنے کہا کہ مسلم لیگ کے نا اہل وزیر اعظم کو اب خیبرپختونخوا کے عوام کی یاد ستانے لگی ہے اب لوگوں کو ورغلانے کیلئے نئے جال بچھانے کیلئے آرہے ہیں ، ساٹھ سالوں کے دوران مسلم لیگ نے صوابی میں کوئی بھی قابل ذکر منصوبہ شروع نہیں کیا بلکہ صوابی کے عوام کی گدون کی مراعات واپس لے کر اور کبھی صوابی کا پانی چوری کرکے محرومیوں کا شکار کیا ،مسلم لیگ کے نمائندے جو آج گلی گلی پھر کر ووٹ مانگ رہے ہیں ان سے صوابی کے عوام یہ سوال ضرور پوچھیں کہ جب وفاق میں ان کی حکومت تھی اور امیر مقام اس صوبے میں بجلی اور گیس کے محکموں کا اختیار ہاتھوں میں لئے بیٹھا تھا تب ان لوگوں نے صوابی میں بجلی اور گیس کی مد میں کونسا قابل ذکر کارنامہ سر انجام دیا بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم نے صوابی کیلئے گیس کا منصوبہ عدالتی جنگ کے ذریعے حاصل کیا اور صوبائی حکومت کے فنڈز سے اس مد میں پیسے جمع کروائے ،اب ہمارے ہی منصوبوں پر یہ لوگ اپنی تختیاں لگاکر عوام کو گمراہ کرنے کی بے مقصد کوششوں میں لگے ہوئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اے این پی کے نمائندوںنے محض نعرہ بازی کی سیاست کرکے لوگوں کو محرومیت کے اندھیروں میں دھکیلے رکھا ،اے این پی کے دور حکومت کو عوام تاریک ترین دور کے طور پر یا د رکھیں گے یہ وہ دور تھا جب ہر طرف دہشت گردی ،لوٹ مار اور اقرباء پر وری کا راج تھا اداروں کو تباہ کرکے رکھ دیاتھا ،ہسپتالوں ،تعلیمی اداروں ،تھانوں میں سسٹم نام کی چیزکوئی نہیں تھی آج یہ لوگ باچاخانی کے نام پر پھر سے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کرہے ہیں مگر میں ان کو بتاتاچلو کہ صوابی کے غیورعوام پوری طرح بیدار ہیں اور اب کسی کو بھی اسلام اور پختون ولی کے نام پر دھوکہ دینے کی اجازت نہیں دینگے ،انہوں نے کہا کہ دورحاضر میں ہمارے پاس عمران خان کی صورت میں ایک دیانتدار اور عوام دوست لیڈر موجود ہے جواس ملک میں میرٹ وانصاف کا نظام قائم کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتاہے ،انہوںنے کہا کہ قرآئن وشواہد بتارہے ہیںکہ آئندہ صوبوں اور مرکزمیں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی اور عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم ہوں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات