Live Updates

پی کے 87میں پی ٹی آئی کی جیت یقینی، کارکنان ابھی سے الیکشن کی تیاریاں شروع کریں، ایوب خان ڈومیلوی

پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں،عمران خان کو بنوں سے وزیر اعظم بنا کر دم لینگے،رہنماء پی ٹی آئی

جمعہ 22 جون 2018 21:09

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) پی کے 87میں پی ٹی آئی کی جیت یقینی ہے کارکنان ابھی سے الیکشن کی تیاریاں شروع کریں اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں انشاء اللہ عمران خان کو بنوں سے وزیر اعظم بنا کر دم لینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف تحصیل ڈومیل کے رہنماء ایوب خان ڈومیلوی نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 87پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ملک زاہد خان کی جیت یقینی ہے کیونکہ ان کے خاندان کا حلقہ پی کی87کے لئے خدمات کسی سے ڈکھی چھپی نہیں اور ان ہی کی کوششوں کی بدولت حلقہ میں ہر گھر کو گیس سپلائی شروع ہو چکی ہیں انہوں نے کہا کہ مخالفین کے اوسطان خطاب ہو گئے ہیں کبھی باپ اور کبھی بیٹے کو میدان میں اتارا جا رہا ہے لیکن ان کی شکست یقینی ہے اسی حلقے سے اے این پی اور جے یو آئی کا نام و نشان مٹ جائے گا انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بنوں میں ایک قومی اور چار صوبائی حلقوں سے پی ٹی آئی کے امیدواران کامیاب ہونگے اور انشاء اللہ این اے 35 عمران خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا جائے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات