کراچی، فرض شناسی سے اپنی روزگار کو انجام دینے والے کسی بھی ادارے میں ہوں نمایاں مقام رکھتے ہیں، عبداللہ مراد

جمعہ 22 جون 2018 21:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ فرض شناسی سے اپنی روزگار کو انجام دینے والے کسی بھی ادارے میں ہوں نمایاں مقام رکھتے ہیںجب میں بحیثیت چئیرمین مسلسل میدان عمل میں رہ کر عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہوں تو یہ عملے کا بھی فرض ہے کہ وہ بھی اپنے اہلیان کو ریلیف دینے کے لئے شب و روز کوشاں رہے دو سال کے دور میں عملے کی کا رکردگی کو متواتر چیک کیا عوامی معیار پر پورا ناں اترنے والے کو اس کی ذمہ داری سے نا صرف فارغ کیا گیا بلکہ اس کے خلاف تادیبی کاروائی بھی عمل میں لائی گئی کیونکہ ہما ری قیادت بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری نے بڑی سوچ بچارکے بعد ہمیں اس منصب پر فائز کیا ہے اس ہی احساس کے ساتھ اپنا سو فیصد پیش کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل کے تما م محکموں کی سالانہ کارکردگی کو جانچنے کے حوالے سے ہونے والی اہم اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کیا اجلاس میں چیف آفسیر مسرور احمد میمن، افسر مالیات خان محمد ملک، ڈائریکٹر ایڈمن شریف شیخ ، پرچیز آفسیر نبیل بلوچ ، ٹیکسیشن آفیسر نور حسن جوکھیو،کونسل آفیسر طالب حسین عمرانی،ڈائریکٹر اسپورٹس عبد القیوم بلوچ وتمام محکموں کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے چیف آفیسر نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے تمام عملے کے لئے ایک ضابط کار کردگی رکھا ہے جس پر پورا اترنے والے کو اسناد سے نوازا جاتا ہے اور عدم عمل درآمد کرنے والے کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے شفافیت کا وہ معیار رکھا ہے جس سے قوی امید ہے کہ ضلع کونسل بہت جلد ملک بھر میں منفرد مقام حاصل کرے گا چئیرمین نے اس موقع پر مزید کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے کام میں غفلت نہیں برداشت کر سکتے تمام عملے کو ایک بار پھر باورکرادوں کے اپنی پرانی روش کو فوری طور پر ترک کردیں ورنہ بعد میں شکایت کا موقع بھی فراہم نہیں کیا جائے گاایسے اسٹاف کے لئے ضلع کونسل کیدروازے ہمیشہ کے لئے بند کر دیئے جائیں گے نیا سال کابجٹ تکمیل کے مراحل میں ہیں جس میں دی جانے والی اسکیموں کو دور جدید کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا جائے اور سب انجنئیر پر کام چھوڑنے کے بجائے سائٹ انجنئیر پروجیکٹ پر رہ کر اسکیم کو مکمل کرائے ساتھ ہی میٹریل کی کوالٹی کا بھی خیال رکھا جائے ،ٹیکس ڈپارٹمنٹ اپنے ذرائع آمدنی میں اضافے کے لئے نیا پلان ترتیب دے حاصل رقوم سے اہلیان کو مزید ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے ۔

محکمہ سینیٹیشن بھی صفائی کے عمل میں مزید نکھار لائے ہر یونین کونسل میں عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کے ساتھ کچرے کو فوری طور پر علاقوں سے کلئیر کیا جائے غرض کہ ہر محکمہ مالیات ، اسپورٹس ،ویلفئیر ،ایڈمن ،اطلاعات،پارک ،میڈیکل ، بی اینڈ آر و دیگر سیکشن اپنے ادارے کو مثالی بنانے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے ہماری بہترین ٹیم ہی ہماری کامیابی ہے جس کے لئے اراکین کونسل اور ضلعی افسران کی کاوشیں مثالی ہیں ضلع کونسل کراچی کو ایسا ادارہ بنائے گے جس کی مثالیں پورا وطن عزیز دے گا۔#