الیکشن کمیشن نے آرمی ٹرینرز کی تربیت کا شیڈول تیار کرلیا

حکام پاک فوج کے 1400 افسران کو تربیت دیں گے

جمعہ جون 21:22

الیکشن کمیشن نے آرمی ٹرینرز کی تربیت کا شیڈول تیار کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے آرمی ٹرینرز کی تربیت کا شیڈول تیار کرلیا ہے جس کے مطابق الیکشن کمیشن حکام پاک فوج کے 1400 افسران کو تربیت دیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات 2018 کو شفاف بنانے کیلئے آرمی ٹرینرز کی تربیت کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے جس کے مطابق الیکشن کمیشن کے 28 لیڈ ٹرینرز پاک فوج کے 1400 ٹرینرز کو تربیت دیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تربیت کا دروانیہ 26 جون سے یکم جولائی تک ہوگا اور اس دوران پاک فوج کے ٹرینرز کو 14 مختلف مقامات پر انتخابی امور پر تربیت دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے پاک فوج کے ٹرینرز کی تربیت کیلئے جن مقامات کو منتخب کیا ہے ان میں کراچی،، لاہور،، ملتان،، بہاولپور، راولپنڈی، سرگودھا، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، منگلا، پنوں عاقل، کوئٹہ،، خضدار، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پریذائیڈنگ افسران کو دی جانے والی تربیت پاک فوج کے 1400 ٹرینرز کو دی جائیگی اور پھر پاک فوج کے تربیت یافتہ ٹرینرز دیگر 2 لاکھ سے زائد فوجی جوانوں کو ٹریننگ دیں گے۔