عوامی نیشنل پارٹی نے جمہوریت کی بقاء اور آئین کی بالادستی کے لئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا، رشید خان

جمعہ 22 جون 2018 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی حلقہ پی بی 25 کے نامزد امیدوار رشید خان ناصر ضلعی صدر ابراہیم کاسی ‘ جمال الدین رشتیا اور سرکل صدر عبدالعزیز کاکڑ نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے جمہوریت کی بقاء اور آئین کی بالادستی کے لئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے بعض قوتیں عوامی نیشنل پارٹی پر تنقید کرکے اپنے آپ کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہیں وقت اور حالات بتائیں گے کہ عوامی نیشنل پارٹی حقیقی معنوں میں جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑرہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواں کلی میں انتخابی مہم کے علاقے میں اکبر خان ناصر کی رہائش گاہ پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہاں مذہب اور قوم کے نام پر سیاست کرنے والے اقتدار میں آئے مگر عوام کی تقدیر نہیں بدلی آج بھی نواں کلی سمیت دیگر علاقے کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ ہماری کوشش ہے کہ ہم پشتونوں کے حقوق کے اہداف کو حاصل کریں مگر یہاں پر ایسے لوگ بھی سیاست کررہے ہیں جو اقتدار کے لئے سب کچھ کررہے تھے مگر اقتدار جانے کے بعد ان کو پشتونوں کی خدمت یاد آنے لگی ہے عوامی نیشنل پارٹی کے اکابرین باچا خان اور ولی خان کی سیاست نے یہاں پشتونوں کو نیا رخ دیا اور آج پشتونوں کی بقاء کی جنگ صرف اور صرف عوامی نیشنل پارٹی لڑرہی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ عوامی نیشنل پارٹی کے علاوہ باقی کوئی سیاسی جماعت پشتونوں کی بقاء کی جنگ نہیں لڑرہے ہم نے ہمیشہ قربانیاں دیکر حقوق حاصل کئے ہیں اس لئے