سوات یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

ہفتہ 23 جون 2018 14:51

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) سوات یونیورسٹی نے امسال سوات میں بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کردیا جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے ریسرچرز، پروفیسرز اور تعلیم و تحقیق کے شعبے سے وابستہ دوسرے لوگ شریک ہوں گے۔ سوات یونیورسٹی سے جاری بیان کے مطابق اس سلسلے میں یونیورسٹی آف سوات کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے علاوہ ہمالین یونیورسٹیزکانسورشیم اور دیگر متعلقہ اداروں کا تعاون حاصل ہے۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے کامیاب انعقاد کی خاطر خیبر پختونخوا کی مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلر کو مدعو کرکے اس سلسلے میں ایک مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں کانفرنس کو کامیاب بنانے کی خاطر ان وائس چانسلرز کی رائے لی گئی۔ کانفرنس کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ شریک وائس چانسلرز نے یونیورسٹی آف سوات کے اقدام کو سراہا اور اس سلسلے میں وائس چانسلرڈاکٹر محمدجمال خان اور سینٹر فار پلانٹ سائنسز اینڈ بائیوڈائیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن شیر اور اٴْن کی ٹیم ممبران کی کوششوں کی تعریف کی۔