25 جولائی کو عوام پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر ایسے پاکستان کی بنیاد رکھے گی جس کا خواب پچھلے ستر سال سے دیکھ رہے ہیں‘مراد راس

ہفتہ 23 جون 2018 15:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو عوام تحریک انصاف کو ووٹ دے کر ایسے پاکستان کی بنیاد رکھے گی جس کا خواب ہم پچھلے ستر سال سے دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں یوسی 204 میں اہل علاقہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ بھر میں عوامی رابطہ مہم بھرپور شدت سے جاری ہے،ناصرف PP159 بلکہ پورا لاہور تبدیلی کے لیے تیار ہو چکا ہے اہل علاقہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم نے پہلے بھی مل کے اس حلقے میں مافیا کو شکست دی تھی اور اگر اب بھی اللہ کی مدد شامل حال رہی تو ن لیگ کو اس حلقے سے شکشت فاش ہوگی۔