Live Updates

پاکستان تحریک انصاف ملک میں تبدیلی کی نوید لیکر میدان میں آئی ہے ملک کو عمران خان جیسے نڈر و باصلاحیت لیڈر کی اشد ضرورت ہے ، حاجی عبدالسلام بادینی

ہفتہ 23 جون 2018 17:36

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) کلی بہادر خان مل کے ممتاز قبائلی سیاسی رہنماء حاجی عبدالسلام بادینی ،کلی بٹو سے قبائلی و سیاسی رہنماء میر الیاس جمالدینی نے این اے 268 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار اورنگزیب رخشانی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں تبدیلی کی نوید لیکر میدان میں آئی ہے ملک کو عمران خان جیسے نڈر و باصلاحیت لیڈر کی اشد ضرورت ہے حالات کا تقاضا یہی ہے کہ عوام ترقی اور ملک میں تبدیلی کے لیے 25 جولائی کو بلے پر مہر ثبت کرکے ملک کو ترقی خوشحالی کے راہ پر گامزن کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

این اے 268 سے کامیاب ہونے والے نمائندوں نے حلقے کی پسماندگی کے خاتمے کے بجائے عوام کے مسائل میں مزید اضافہ کیا ہے عوام کے بنیادی مسائل کرنے کے بجائے مسائل کو گھمبیر کردیا گیا ہے عوام ایسے آزمائے ہوئے چہروں کو دوبارہ آزمانے کی ہرگز غلطی نہ کریں بلکہ پی ٹی آئی کے امیدوار سردار اورنگزیب رخشانی کو کامیاب بنائے تاکہ علاقہ کو فرسودہ اور روایتی آزمائے ہوئے نمائندوں سے ہمیشہ کے لیے آزاد کرکے تبدیلی لائی جاسکے خصوصا نوجوان اپنی ووٹ کا سوچ سمجھ کر استعمال یقینی بنائے اور جوش وخروش سے پاکستان تحریک انصاف کو بھرپور سپورٹ دیں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار اورنگزیب رخشانی نے قبائلی رہنماوں کے جانب سے حمایت کرنے پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف امید و انقلاب کی نئی امید ہے پاکستان کو بحرانوں سے نجات صرف پاکستان تحریک انصاف ہی دے سکتی ہے عوام پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب بناکر ملک کو کرپشن بدعنوانی سے پاک اور ملک کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے عوام آزمائے ہوئے کرپٹ نمائندوں کو مکمل مسترد کردیں تاکہ ملک معاشی بحرانوں سے نجات حاصل کرسکیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات