مسلم لیگ ن کی چوہدری نثار پر نوازشات
مسلم لیگ ن نے چوہدری نثار کے بہنوئی آصف ملک کو پی پی 3 اٹک سے ٹکٹ دے دیا گیا،چوہدری نثار کے خلاف کسی امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا
سید فاخر عباس ہفتہ 23 جون 2018 19:43
(جاری ہے)
پانامہ کیسسز اور اس کے بعد کی صورتحال میں پارٹی قیادت کی جانب سے جو اقدامات اٹھائے گئے ،سابق وزیر داخلہ کسی صورت بھی ان سے متفق ہونے پر راضی نہیں۔
اس لیے بارہا ایسا موڑ بھی آیا کہ جس پر تبصرہ کرتے ہوئے سیاسی پنڈتوں کا کہنا تھا کہ شائد سابق وزیر داخلہ پارٹی کو خیرباد کہہ دیں۔تاہم مسلم لیگ ن کے ساتھ چوہدری نثار کے تعلقات اتار چڑھاو کے ساتھ موجود ہیں۔اس دوران کبھی لیگی قیادت چوہدری نثار پر چڑھائی کردیتی ہے تو کبھی چوہدری نثار مسلم لیگ ن کی قیادت بالخصوص نواز شریف پر۔اسی باعث آئندہ الیکشن میں چوہدری نثار کا ٹکٹ بھی کھٹائی میں پڑی ہوئی تھی۔کبھی چوہدری نثار کہتے ہیں کہ انہیں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کی ضرورت نہیں تو کبھی لیگی قیادت چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کے لیے درخواست کی ڈیمانڈ کرتی ہے۔تاہم گزشتہ روز چوہدری نثار کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس جس میں انہوں نے ڈھکے چھپے الفاظ میں لیگی قیادت کے لیے نرم گوشہ ظاہر کر دیا ،جس کے بعد ن لیگ نے بھی چوہدری نثار کے لیے نرم گوشہ ظاہر کرتے ہوئے ان پر عنایات کی بارش کر دی ہے۔ایک جانب مسلم لیگ ن نے چوہدری نثار کے دونوں حلقوں این اے 59 اور این اے 63 میں کسی بھی لیگی امیدوار کو ٹکٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے تو دوسری جانب مسلم لیگ ن نے پی پی 3 اٹک سے سابق وزیر داخلہ کے بہنوئی آصف ملک کو ٹکٹ دے دیا گیا۔یاد رہے کہ آج مسلم لیگ ن نے پنجاب میں اپنے ٹکٹ ہولڈرز کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق لودھراں سمیت 25 نشستوں پر امیدواروں کا اعلان نہیں کیا گیا ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.