گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے عام انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کردیا

نگر اں وزیر اعلیٰ فضل الر حما ن زرداری لیگ کی کر پشن میں ملو ث ہے ،سندھ کی عوام اب غلامی کی زنجیریں تو ڑ کر مید ان میں نکل آئیں ، بلا ول بھٹو 400پو لیس گارڈوں ،جا م خا ن شورو چار پو لیس مو با ئلو ں جبکہ بد ین اور دیگر اضلا ع میں پیپلز پا رٹی کے اُمید وار پو لیس کے مکمل پر وٹو کو ل کے ساتھ چل کر یہ تاثر دے ر ہے ہیں کے نگر اں حکومت پیپلزپا رٹی کی ہے، ایاز لطیف پلیجو نصر ت سحر عبا سی اورنا ہید خان نے پلیجو ہاؤس میں پریس کانفرنس

ہفتہ 23 جون 2018 22:29

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) گر ینڈ ڈیمو کر یٹک الا ئنس کے رہنما ئو ں ایاز لطیف پلیجو نصر ت سحر عبا سی اورنا ہید خان نے پلیجو ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ آئند ہ عام انتخا با ت فوج کی نگر انی میں ہو نے چا ہیے نگر اں وزیر اعلیٰ فضل الر حما ن زرداری لیگ کی کر پشن میں ملو ث ہے ،سندھ کی عوام اب غلامی کی زنجیریں تو ڑ کر مید ان میں نکل آئیں ،انہوں نے بتایاکہ بلا ول بھٹو زرداری 400پو لیس گارڈوں ،جا م خا ن شورو چار پو لیس مو با ئلو ں جبکہ بد ین اور دیگر اضلا ع میں پیپلز پا رٹی کے اُمید وار پو لیس کے مکمل پر وٹو کو ل کے ساتھ چل کر یہ تاثر دے ر ہے ہیں کے نگر اں حکومت پیپلزپا رٹی کی ہے ،انہوں نے کہا کہ زرداری لیگ عام انتخا با ت میں دھا ند لی کیلئے تمام حر بے استعما ل کر رہی ہے جبکہ پاکستان کی22کر وڑ عوام 25جو لائی کوشفاف الیکشن چا ہتی ہے لیکن 2013ء کا رویہ اختیا ر کرکے دھا ند لی کا تا ثر دیا جارہا ہے ،انہو ںنے کہا کہ سندھ میں بلا ول بھٹو زرداری 400گا رڈ وں کے ساتھ چل ر ہے ہیں جبکہ حیدرآباد میں پیپلز پا رٹی کے اُمید وار چار چار پو لیس مو با ئلوں کے پر وٹو کو ل میں چل ر ہے ہیں ،انہو ںنے کہا کہ ،میر پو رخا ص کے افسران کو بد ین ،ٹھٹھہ کے افسران کو ٹنڈ و محمد خا ن اور سندھ کے افسران کے صرف اضلاع تبد یل کئے گئے ہیں ، انہو ںنے کہا کہ مذکورہ افسران کس طر ح جا نبدار ر ہیں گے جنہیں پیپلز پا رٹی نے دس سال کر پشن کیلئے استعما ل کیا ،حیدرآباد میں ڈ سٹر کٹ ایجو کیشن آفیسر اشر ف میمن کو مقر ر کیا گیا ہے جو کہ پیپلز پا رٹی کیلئے دھا ند لی کا پلا ن بنا رہا ہے اسی طر ح خیرپو ر میں مختیا ر کا ر تک پیپلز پا رٹی کے پسندیدہ اور فنکشنل لیگ کے مخالف رکھے گئے ہیں ،انہو ںنے کہا کہ ایس ایس پی ،ایس ایچ اوز اور دیگر افسران کے ذ ریعے زرداری لیگ کو ووٹ دینے کیلئے عوام پر دبا ئو ڈالا جا رہا ہے ،یہ جمہو ریت نہیں کہ پر انے وزیر گا ڑ یو ں کی نمبر پلٹ تبد یل کرکے بڑ ے بڑ ے پر وٹو کو ل کے ساتھ چل ر ہے ہیں اور اس صورتحا ل میں ہمیں یقین دہا نی کر ائی جا ئے کے شفاف الیکشن کس طر ح ہو نگے ،انہو ں نے کہا کہ زاہد قربا ن علو ی زکواة کے پیسے پیپلز پا رٹی کی سپو رٹ کیلئے استعما ل کر ر ہے ہیں اور سندھ کے تمام اضلاع کے زکواة چیئر مین پیپلز پا رٹی کے ہیں اور یہ زکواة کو دھا ند لی اور کرپشن کیلئے استعما ل کر ر ہے ہیں ۔