سرحد پار سے شمالی وزیرستان میں فائرنگ پاک فوج کا جوان شہید

سرحد کو دہشت گردوں سے محفوظ بناتے ہوئے ایک اور بیٹا قربان ہوگیا ،ہم بغیر خوف وخطر باڑ لگانے کا عمل مکمل کریں گے ، باہمی مفاد کے تحت افغانستان کی جانب سے تعاون درکار ہے م ترجمان پاک فوج

اتوار 24 جون 2018 16:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سرحد کو دہشت گردوں سے محفوظ بناتے ہوئے ایک اور بیٹا قربان ہوگیا ، شمالی وزیرستان میں فائرنگ افغانستان کی جانب سے کی گئی جس سے سپاہی نیاز علی شہید ہو گئے ، وہ سرحد پر باڑ لگا رہے تھے ، ہم بغیر خوف وخطر باڑ لگانے کا عمل مکمل کریں گے ، باہمی مفاد کے تحت افغانستان کی جانب سے تعاون درکار ہے ۔

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سرحد کو دہشت گردوں سے محفوظ بناتے ہوئے ایک اور بیٹا قربان ہو گیا، شمالی وزیرستان میں فائرنگ افغانستان کی جانب سے کی گئی، فائرن سے سپاہی نیاز علی شہید ہو گئے ،سپاہی نیاز علی سرحد پر باڑ لگا رہے تھے ، ہم بغیر خوف وخطر باڑ لگانے کا عمل مکمل کریں گے ، باہمی مفاد کے تحت افغانستان کی جانب سے تعاون درکار ہے ، پاک فوج سرحد پر 255 کلومیٹر طویل باڑ لگائی جا چکی ہے ، 397کلومیٹر تک باڑ لگانے کا عمل دسمبر تک مکمل ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد 2611کلومیٹر طویل ہے ، 1343کلومیٹر کا علاقہ فاٹا میں ہے ، 1268کلومیٹر چوکیاں اور قلعے تعمیر کرنے کا عمل جاری ہے ، 156چوکیاں اور قلعے تعمیر کئے جاچکے ہیں ، 30قلعے اور چوکیاں تکمیل کے مرحلے میں ہیں ۔