کراچی میں انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئی،ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے حلقوں میں واقع پولنگ اسٹیشن کے دورے شروع کردیئے

اتوار 24 جون 2018 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) کراچی میں انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئی۔ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے حلقوں میں واقع پولنگ اسٹیشن کے دورے شروع کردیئے۔ضلع شرقی کے ڈپٹی کمشنراحمدعلی صدیقی نے کہا کہ ان کے حلقے میں پانچ سو پولنگ اسٹیشن احساس قراردیئے گئے ہیںشہر قائدمیں انتخابات کے سلسلے میں تیاریاں کا آغازکردیاگیا ہیں۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی کی ہدایت پر چھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اپنے حلقوں میں موجود پولنگ اسٹیشن پربنیادی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے دورے شروع کردیئے۔ڈپٹی کمشنرشرقی احمدعلی صدیقی نے پی ایس 99اور 100کی مختلف پولنگ اسٹیشن کا دوراکیااورموقع پرافسران کو ہدایت جاری کی کہ تمام سہولیات فراہم کی جائے۔میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ اس کے دورے کا مقصد بجلی۔پانی سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنی ہے۔احمدعلی صدیقی نے کہاکہ ہمارامقصد ووٹر کو تحفظ دیناہے جس کیلئے جدید سی سی ٹی کیمراز بھی پولنگ کے اندر باہر نصب کی جائے گی۔ڈی سی شرقی کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق پہلے سے تیار کرلیا ہے جس پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔#