ملکی اور غیر ملکی سیاح گلگت بلتستان کا رخ کر رہے ہیں ‘محمدابراہیم

پیر 25 جون 2018 13:05

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد ابراہیم جنرل سیکرٹری مسعود الرحمن اور فنانس سیکرٹری حاجی غلام حسین نے کہا ہے کہ ملکی اور غیر ملکی سیاح گلگت بلتستان کا رخ کر رہے ہیں جو کہ گلگت بلتستان کے عوام ،حکومت اور انتظامیہ پر اعتماد کا مظہر اور قیام امن کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری جی بی میںآنے والے سیاحوں کا خاص خیال رکھیں ہوٹل میں جگہ دینے سمیت اشیاء ضرویہ اورمقامی پھلوںکی قیمتوں میں انہیں خصوصی رعایت دی جائے۔

انہوں نے کہاکہ پوری تاجر برادری مقامی روایات کوبر قرار رکھتے ہوئے سیاحوں کی مہمان نوازی کریں اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کسی سے نا انصافی نہ کریں اور جس قدر ہو سکتاہے ہم انکی خدمات کریں۔

متعلقہ عنوان :