وائس چانسلر کا کے آئی یوسینیٹ کی چیئر پرسن خاور ممتا زسے ملاقات

پیر 25 جون 2018 14:44

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کا کے آئی یوسینیٹ کی چئیر پرسن محترمہ خاور ممتاز سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر ان کے ہمراہ رکن کے آئی یو سینیٹ ڈاکٹر صدرالدین پردان ،خرانچی محمد اقبال، ڈائریکٹر بزنس انکیوبیشن سنٹر محمدالیاس اور بزنس منیجمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر افضال بھی موجود تھے ۔ملاقات میں وائس چانسلر نے چئیر پرسن محترمہ خاور ممتاز کو اپنا ویژن اور مشن کے حوالے سے آگاہ کرنے سمیت کے آئی یوبزنس انکیوبیشن سنٹر کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کے آئی یوبزنس انکیوبیشن سنٹر میں میسر سہولیات اورچھوٹی سطح کے کاروبار کے حوالے سے تعلیم کے امکانات کے متعلق گفتگو کی ۔