
ٹیکس ایمنسٹی سکیم تاجر برادری کیلئے سنہرا اور آخری موقع ہے، تاجروں کو عزت دئیے بغیر محاصل وصولی کا جواز نہیںبنتا،چیئرمین ایف بی آر
پیر 25 جون 2018 18:12

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دوسال میں سیلز ٹیکس ریفنڈز کا مسئلہ ختم ہوجائے گا، وسائل کی قلت کے سبب انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس ریفنڈز اکٹھے ادا کرنا ممکن نہیں مگر صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کافی چیزوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کم کی گئی ، ان اشیاء کی درآمدات کی حوصلہ شکنی ضروری ہے جو ملک میں تیار ہورہی ہیں تاکہ مقامی صنعتوں کو تحفظ ملے۔ انہوں نے کہا کہ باربار آڈٹ نے تاجروں کو پریشان کررکھا تھا، اب تین سال میں صرف ایک ہی آڈٹ ہوگا جس سے اختیارات کے غلط استعمال کی روک تھام بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اثاثہ جات کو ظاہر کرکے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والے تاجروں کے ساتھ ایف بی آر بھرپور تعاون کررہا ہے، اس سے حکومت اور کاروباری برادری دونوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اے ڈی آرسی کے لیے لسٹ ایف بی آر مرتب کرے گاجبکہ نمائندہ تاجر منتخب کریں گے، کمیٹی کا فیصلہ سب کو قبول کرنا ہوگا۔ لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا اجراء اچھا قدم ہے جس کے تحت دو سے پانچ فیصد ٹیکس ادا کرکے اثاثہ جات ظاہر کیے جاسکتے ہیں، اس سکیم میں کم از کم ایک ماہ کی توسیع ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اٴْن اشیاء اور خام مال وغیرہ کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی نہیں ہونی چاہیے جو مقامی سطح پر دستیاب نہیںتاکہ صنعتوں کو پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں، مینوفیکچررز اور کمرشل امپورٹرز کے لیے سیلز ٹیکس کے مختلف ریٹس ہیںجو ابہامات پیدا کررہے ہیں، سب کے لیے سیلز ٹیکس کا ایک ہی ریٹ ہونا چاہیے، مزید برآں صوبائی اور وفاقی ٹیکسوں میں ہم آہنگی لاکر دوہرے ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ ٹیکسوں و ڈیوٹیوں کی تعداد و شرح کم کرکے ٹیکس نیٹ کو وسعت دی جاسکتی ہے، لاہور چیمبر بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کی سخت مخالفت اور اسکی فوری واپسی کا مطالبہ کرتا ہے۔ کاروباری برادری کی مشکلات کم کرنے کے لیے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے ریفنڈز جلد ادا کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسٹم ویلیوایشن کا احاطہ کرنے کے لیے اجلاس لاہور میں منعقد کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنازعات حل کرنے کے لیے متبادل مکینزم کو مستحکم کرنا ضروری ہے۔مزید اہم خبریں
-
’محسن نقوی ابھی بچہ ہے ابھی اس کی باری نہیں آئی‘
-
اسرائیلی کابینہ میں غزہ پٹی پر مکمل قبضے کا منصوبہ منظور
-
گھر بیٹھے گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کے حصول کیلئے ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر رجسٹریشن کا آغاز
-
فضائی حدود کی بندش سے پاکستان کو 4 ارب 10 کروڑ روپے کا خسارہ
-
پاکستان: تیزی سے بڑھتی آبادی کے مسئلے پر قومی حکمت عملی بنانے کی ہدایت
-
پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025ء منظور، نیا بلدیاتی نظام متعارف کروانے کا فیصلہ
-
رانا ثناء اللہ کی تحریک انصاف کو سپیکر آفس میں مذاکرات کی دعوت
-
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، قومی اسمبلی سے تین اہم عہدے ، کمیٹیوں کی رکنیت واپس لے لی گئی
-
پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کی کیٹیگری 200 کی بجائے 300 یونٹس کرنے کی تجویز
-
امریکی صدر نے بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو مسترد کر دیا
-
کراچی کے شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز کا بڑا خریدار افغان باشندہ پکڑا گیا، ملزم کے اہم انکشافات
-
شیر افضل مروت جیسے لوگ بے شرم ہیں اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، علیمہ خان کا شدید ردعمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.