گوجرخان ریلوے پھاٹک پر جوانسالہ نوجوان کوئٹہ سے پشاور جانیوالی ریل گاڑی جعفر ایکپریس کی زد میں آکرجاں بحق

پیر 25 جون 2018 20:19

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) گوجرخان ریلوے پھاٹک پر جوانسالہ نوجوان کوئٹہ سے پشاور جانیوالی ریل گاڑی جعفر ایکپریس کی زد میں آکرجاں بحق ہو گیا ،آئی این پی کے مطابق حادثہ اس قدرشدید تھا کہ متوفی کی نعش ٹکڑوںکی شکل اختیار کر گئی،پتہ چلاہے کہ متوفی کانوں سے بہرہ تھااور اس کراسنگ پر پھاٹک نہ ہونے کے باعث کراسنگ کے دوران وہ ریل گاڑی کی آوازنہ سن سکا ،اس وقوعہ کا ایک اور افسوسناک پہلویہ بھی ہے کہ حادثہ کے شکار متوفی کابھانجا نگائل کلاں کارہائشی 30سالہ محمد شہزاد چند روز قبل بیدردی کے ساتھ قتل کر دیا گیا تھا اور اسکی بوری بند نعش بھی اسی علاقہ سے ملی تھی