قصور، تین ماہ گزرنے کے باوجود 6 سالہ بچے کا کچھ پتہ نہ چل سکا، اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے احتجاج شروع کردیا

پولیس مدد نہیں کررہی ، ایک ماں کے دکھ کو سمجھیں،گمشدہ بچے کی ماہ کی ہر پاکستانی سے اپنے بچے کو ڈھونڈے کی اپیل

پیر 25 جون 2018 21:16

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) قصور میں تین ماہ ہونے کے باوجود 6 سالہ بچے کا اب تک پتہ نہ چلنے پر اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے احتجاج شروع کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قصور میں 6 سالہ بچہ فائق 24 مارچ کو چیز لینے کیلئے گھر سے باہر گیا تھا جس کے بعد اس کا اب تک کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے،پولیس نے اس معاملے پر میڈیا پر اشتہار دیا تاہم اس کے بعد کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔

پولیس کی مجرمانہ خاموشی پر اہلخانہ اور علاقہ مکینوں نے پیر کو ریلی نکالی جبکہ دو جولائی کو بڑا احتجاج کرنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

چھ سالہ گمشدہ بچے کی والدہ نے ہر پاکستانی سے اپنے بچے کو ڈھونڈنے میں مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ہماری کوئی مدد نہیں کررہی، ایک ماں کا درد سمجھیں، میں طویل عرصے سے اپنے بچے سے نہیں ملی، آپ سمجھ سکتے ہیں کیسے ایک ماں اتنے دن تک اپنے بچے سے دور رہ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا بیٹے کا کچھ پتہ نہیں اور پولیس کو بھی کچھ پتہ نہیں، وہ ہوشیار تھا گم نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہاکہ پولیس تعاون نہیں کررہی اور کہہ رہی ہے کہ میرا بچہ اپنی مرضی سے کہیں چلا گیا۔ہے انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے پر پولیس نے میرے شوہر کو دھمکایا بھی تھا۔

متعلقہ عنوان :