کوئٹہ تاکراچی قومی شاہراہ خونی شاہراہ بن چکی ہے

عوامی حلقوں کا حکام بالا نوٹس لیکر شاہراہ کودورویہ بنانے کی اپیل

پیر 25 جون 2018 22:16

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) کوئٹہ تاکراچی قومی شاہراہ خونی شاہراہ بن چکی ہے حادثات اورقیمتی جانوںکا ضیاع ایک معمول بن چکی ہے حکام بالا نوٹس لیکر شاہراہ کودورویہ بنائیں اورٹریفک کی رفتارکنٹرول کرنے کے لیے بھی اقدامات ناگزیرہوچکی ہے عوامی حلقوں کی جانب سے مطالبہ ہے کہ کوئٹہ تاکراچی شاہراہ پر ٹریفک حادثات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی اپنائی جائے ہائی وے پولیس کومکمل اختیارات اوروسائل دیکر ٹریفک کی رفتار اورغیرتربیت یافتہ اورکمسن ڈرائیونگ پرمکمل پابندی عائد کی جائے اس کے علاوہ جلد ازجلد قومی شاہراہ کوکراچی تک دورویہ بنایا جائے اس شاہراہ پرٹریفک حادثات معمول بن چکے ہیں کئی قیمتی جانیں ضائع ہورہے ہیں لیکن وفاقی اورصوبائی حکومت کی جانب سے کوئی خاطرخواہ اقدامات سامنے نہیں آرہے ہیں چیف جسٹس آف پاکستان ، چیف جسٹس آف بلوچستان ، ٹرانسپورٹ محکمہ ، وزارت داخلہ، صوبائی محتسب ، سمیت تمام ذمہ دارحکام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پرٹریفک حادثات کی سدباب کے لیے عملی اورجامعہ منصوبہ بندی کی جائے تاکہ عوام کومحفوظ سفرکرنے کی سہولت میسرہوسکے ۔