ویٹرنری یونیورسٹی میں نو جوا ن ویٹر نیر ین کی چھو ٹے جانوروں کے علاج معا لجے سے متعلقہ پانچ روزہ ٹریننگ کا آ غاز

پیر 25 جون 2018 23:51

لاہور۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے پیٹ سینٹر نے حکو مت پنجاب کے پراجیکٹ ان سروس ٹریننگ فیسیلیٹی آف ایڈوانس ویٹرنری ایجو کیشن اینڈپرو فیشنل ڈیویلپمنٹ فارویٹرنری پروفیشنلز کے زیر اہتمام نو جوا ن ویٹر نیر ین میں چھو ٹے جانوروں کے علاج معا لجے سے متعلقہ ایڈوانس کلینیکل، تشخیصی و تیکنیکی عملی مہا رتو ں کو اُ جا گر کر نے کے حوالے سے پانچ روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا۔

افتتا حی تقریب کی صدارت وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پروفیسر ڈاکٹرعا صم خالد محمو د ، ایسو سی ایٹ پرو فیسر ڈاکٹر حفصہ زینب ، امر یکہ سے تجر بہ کار علاج حیوا نات کے سر جن ڈاکٹر آصف قدیر جو کہ ویٹر نری یونیورسٹی لاہور کے صا بقہ طالب علم بھی تھے بطور ریسور س پر سن ٹر یننگ میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

علا وہ ازیں ویٹر نری یونیورسٹی سے پوسٹ گر یجو یٹ طلبہ اور فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد نے بھی شر کت کی ۔

اُ س مو قع پر خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹرعا صم خالد نے کہا کہ یونیورسٹی کی مو جو دہ لیڈر شپ کی گراں قدر کاوشو ں کی بدو لت پیٹ سینٹر چھو ٹے پا لتو جانورو ں کے علاج معالجے کے لیئے چوبیس گھنٹے بہتر ین کلینیکل سہو لیا ت فراہم کر رہا ہے نیز ٹر یننگ کا مقصد نو جوا ن ویٹر نیر ین کو چھو ٹے پا لتو جا نوروں کی بیما ریو ں کے علا ج معا لجے میں دور حا ضر کی جدید کلینیکل ،تشخیصی اور تیکنیکی مہا رتو ں سے روشنا س کروا ناتھا نیز دنیا بھر کے تر قی یافتہ مما لک میں ہو نے والی بیسٹ کلینیکل پر یکٹس کے بارے میں عملی تر بیت فرا ہم کر نا بھی تھا۔

پا نچ روزہ ٹر یننگ کے دوران ما ہر ین کلینیکل ٹریننگ اوراعلی در جے کی تشخیصی تیکنیکس جس میں سی ٹی سکین، ایم آر آئی، اینڈوسکو پی،ای سی جی،طبی طریقہ کار میں مثا نہ کے امرا ض،پیشاب ،خوراک کی نالی کا تعین،لیزر سر جری،زخمی ر گوں کی ہینڈلنگ ، بے حو ش کر نے اور زخمی درد سے چور جانور کو سنبھا لنے (دیکھ بھال) سے متعلقہ مختلف مو ضو عات پر لیکچرز دیں گے نیز ڈاکٹر آصف قدیر انتہا ئی تشو یش ناک حالت کے بیمار جانوروںکی دیکھ بھال با لخصو ص انتقال خو ن اور ہنگا می سیال تھرا پی کے حسا س طریقہ کار کے بارے میں شر کا کو تفصیلی آ گا ہی بھی دینگے ۔

قبل ازیںیونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے راوی کیمپس پتو کی میں ان سروس ٹریننگ فیسیلیٹی آف ایڈوانس ویٹرنری ایجو کیشن اینڈپرو فیشنل ڈیویلپمنٹ فارویٹرنری پروفیشنلز (آئی وی پی ڈی) پرا جیکٹ کے زیر اہتمام اورگو آنگزی یو نیورسٹی نیننگ چا ئنہ سے بین الاقوا می ایکسپر ٹ ڈاکٹر کیہو آن لو کے زیر قیادت بوا ئن ایمبر یا لو جی کے مو ضو ع پر ہفت روزہ ہینڈز آن ٹر یننگ ورکشاپ کاآ غاز ہوا۔

ورکشاپ کا مقصد فیکلٹی کوو ٹرو منتقلی جین پیدا وار ٹیکنا لو جی سے روشناس کروا نا تھا نیز غدود پھلی کا سا،بیضہ خلیہ کے معیار،ان وٹرو بلو غت،ان وٹرو جفتہ سازی،سیمن کی تیا ری،ان وٹرو کلچر نگ جین کے معیار کے بارے میں تفصیلی آ گا ہی دینابھی تھا۔ورکشاپ میں ویٹر نری یونیور سٹی کے سٹی کیمپس، جھنگ کیمپس اور نارو وال کیمپس سے پندرہ پرو فیشنلزنے شر کت کی۔