وہ کوئی ظالم اور گھٹیا شخص ہی ہوگا جو بیماری کو بہانہ بنائے گا،کیپٹن (ر)صفدر

اسحاق ڈارکو دل کی تکلیف ہوئی وہ علاج کرارہے ہیں،جس کے گھر میں پریشانی اور بیماری ہوبات نہیں کرنی چاہیے، میری پراپرٹی 1872سے آرہی ہے،اگربزنس ہوتا ہے تو کہتے ہیں منی ٹریل بتائیں کیپٹن (ر)صفدر کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 26 جون 2018 13:10

وہ کوئی ظالم اور گھٹیا شخص ہی ہوگا جو بیماری کو بہانہ بنائے گا،کیپٹن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کے دامادکیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ وہ کوئی ظالم اور گھٹیا ہی ہوگا جو بیماری کو بہانہ بنائے گا،اسحاق ڈارکو دل کی تکلیف ہوئی وہ علاج کرارہے ہیں،جس کے گھر میں پریشانی اور بیماری ہوبات نہیں کرنی چاہیے، میری پراپرٹی 1872سے آرہی ہے،اگربزنس ہوتا ہے تو کہتے ہیں منی ٹریل بتائیں۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ اسحاق ڈارنے صحت کی وجہ سے ملک چھوڑاتوآج ڈالرکہاں جارہاہی ،اسحاق ڈاروزیرخزانہ تھے توڈالر 100روپے کاتھا،ان کو دل کی تکلیف ہوئی وہ علاج کرارہے ہیں اورجو شخص جیل نہیں گیا وہ اپناعلاج کراسکتاہے،میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرسکتاہے اورجو جیل میں بیمار ہوتا ہے اس کا علاج جیل کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری پراپرٹی 1872سے آرہی ہے،اگربزنس ہوتا ہے تو کہتے ہیں منی ٹریل بتائیں۔نواز شریف کے وطن واپس آنے کے سوال پر کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ میاں صاحب پاکستان ضرور آئیں گے ،میاں صاحب کھڑے ہیں اورکیسز کا سامنا کررہے ہیں،جس کے گھر میں پریشانی ہوبیماری ہوبات نہیں کرنی چاہیے،وہ کوئی ظالم اور گھٹیا شخص ہی ہوگا جو بیماری کو بہانہ بنائے گا۔