پاکستان کشمیریوںکی امیدوں کا مرکز ہے، یہاں سیاسی استحکام سے انہیں تقویت ملتی ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا تقریب سے خطاب

منگل 26 جون 2018 13:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی پناہ گاہ اور امیدوں کا مرکز پاکستان ہے،پاکستان کشمیریوں کی منزل مقبوضہ کشمیر کے حالات توجہ کے متقاضی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد/ راولپنڈی کے وکلا کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نگران وزیر اعظم اور کابینہ مقبوضہ کشمیر کے واقعات پر سخت ترین ردعمل دے۔ نگران حکومت مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ پر اپنا بھرپورکرداراداکرے۔ راجہ فاروق حیدرنے کہاکہ بھارتی فوج کشمیریوں کے لیے قابک نفرت ہے جبکہ پاک فوج کو وہ اپنی فوج سمجھتے ہیں۔ سویلین حکومت کشمیریوں کے لیے زیادہ موثرکوششیںکرسکتی ہے۔پاکستان خطے کا اہم ملک ہے اور یہاں سیاسی استحکام سے کشمیریوں کو تقویت ملتی ہے۔