پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں عمدہ کارکردگی کے حامل پولیس کمیونیکیشن آفیسرز میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب

پی پی آئی سی تھری کے مختلف شعبہ جات سی28ہونہار افسران میں اسناد اور کیش انعامات تقسیم کیے گئے تعریفی اسناد اور کیش پرائز دینے کا مقصد ہر ماہ عمدہ کارکردگی کے حامل افسران کی حوصلہ افزائی کرنا ہے‘ترجمان

منگل 26 جون 2018 19:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں عمدہ کارکردگی کے حامل پولیس کمیونیکیشن آفیسرز میں اسناداورکیش انعامات تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر آپریشن کمانڈر پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈکنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سینٹر ایس پی راشد ہدایت نے بہترین کارکردگی کے حامل28 پولیس کمیونیکیشن آفیسرز میں انعامات تقسیم کیے۔

انعامات وصول کرنے والوں میں سینٹر کے مختلف شعبہ جات سے 11خواتین اور 17مرد پولیس کمیونیکشن افسران شامل تھے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں قائم 15ایمرجنسی کنٹرول سینٹر کے ذوہیب قمراور کشش مریم، ڈسپیچ کنٹرول سینٹر سے راؤ عاطف غفار اور حافظ عبدالبصیر، آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے علی ارسلان او ر سیدہ نوشین ، ویڈیو کنٹرول سینٹر سے محسن ، میڈیا مانیٹرنگ سینٹر سے ثناء خان ، ایکسیس کنٹرو ل سینٹر سے نوید اسلم اور معظم اعجاز خان جبکہ الیکٹرانک ڈیٹا انالیسز سینٹرسے حسیب اشرف اور محمد شہباز نے ماہ اپریل اور مئی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں مجموعی طور پرپہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر آنے والے 28 پولیس کمیونیکیشن آفیسرز میں اسناداورنقد انعامات تقسیم کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق کیش پرائز اور تعریفی اسناد دینے کا مقصد عمدہ کارکردگی کے حامل افسران کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہر ماہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس کمیونیکیشن آفیسرز میں اسناداورکیش انعامات تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :