اسحاق ڈار دل کی تکلیف کا علاج کرارہے ہیں،میاں صاحب کیسز کا سامنا کررہے

ہیں،جس کے گھر میں پریشانی اور بیماری ہو اس کی بات نہیں کرنی چاہیے، کیپٹن (ر)محمد صفدر کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 26 جون 2018 19:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کے دامادکیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا ہے کہ وہ کوئی ظالم اور گھٹیا انسان ہی بیماری کو بہانہ بنا سکتا ہے،اسحاق ڈارکو دل کی تکلیف ہوئی اور وہ اس کا علاج کرارہے ہیں،جس کے گھر میں پریشانی اور بیماری ہو اس کی بات نہیں کرنی چاہیے، میری جائیداد 1872سے آرہی ہے۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ اسحاق ڈارنے صحت کی وجہ سے ملک چھوڑاتوآج ڈالرکہاں جارہا ہے، اسحاق ڈاروزیرخزانہ تھے توڈالر100روپے کا تھا، ان کو دل کی تکلیف ہوئی وہ علاج کرارہے ہیں اورجو شخص جیل نہیں گیا وہ اپنا علاج کراسکتا ہے، میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرسکتاہے اورجو جیل میں بیمار ہوتا ہے اس کا علاج جیل کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری پراپرٹی 1872سے آرہی ہے،اگربزنس ہوتا ہے تو کہتے ہیں منی ٹریل بتائیں۔نواز شریف کے وطن واپس آنے کے سوال پر کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ میاں صاحب پاکستان ضرور آئیں گے ،میاں صاحب کیسز کا سامنا کررہے ہیں،جس کے گھر میں پریشانی اور بیماری ہواس کی بات نہیں کرنی چاہیے،وہ کوئی ظالم اور گھٹیا شخص ہی ہوگا جو بیماری کو بہانہ بنائے گا۔