Live Updates

مخالفین بے جا تنقید کر کے تحریک انصاف کی مقبولیت کو کم نہیں کر سکتے،ڈاکٹر مراد راس

منگل 26 جون 2018 19:48

لاہور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور سابق رکن پنجاب اسمبلی و حلقہ پی پی 159 سے امیدوار ڈاکٹر مراد راس نے اپنے انتخابی حلقہ میں ریلوے آفیسرز کالونی وارڈ نمبر 1 میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا، مہم کے دوران عوام کی جانب سے مثبت ردعمل کو حوصلہ افزاء قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مخالفین بے جا تنقید کر کے تحریک انصاف کی مقبولیت کو کم نہیں کر سکتے، عمران خان کے موقف کو پورے ملک میں پذیرائی ملی ہے اس لئے نیا پاکستان بنانے کیلئے پوری قوم اکٹھی ہو گئی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک نظریاتی جماعت ہے اور ایک نظریہ کے تحت ملک میں کام کر رہی ہے، ملک و قوم کی ترقی اور کرپشن سے پاک معاشرہ ہمارا ویژن ہے اور اس ویژن میں جو بھی تحریک انصاف کا ساتھ دینا چاہتے ہیںاُن کو دل سے قبول کیا جائے گا اور ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرنے کا بھرپور موقع دیا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات