درابن میں مسافربس کی موٹرسائیکل کوٹکر،ایک شخص جاں بحق

منگل 26 جون 2018 20:20

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) ملتان روڈپردرابن خورد کے قریب کراچی سے بنوں جانے والی مسافربس کی موٹرسائیکل کوٹکرکے بعدبس الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ پانچ زخمی ہوگئے ۔ واقعہ کی اطلاع پرریسکیو1122کی میڈیکل اورریکوری ٹیم نے موقع پر پہنچ کرزخمیوں کوطبی امداد دے کرہسپتال منتقل کرکے مسافربس کوریکورکرکے راستہ کلیئرکردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122کے میڈیاکوارڈنیٹراعزازمحمودکی جاری رپورٹ کے مطابق کراچی سے بنوں جانے والی مسافربس ملتان روڈ پردرابن خورد کے قریب موٹرسائیکل سوارکوبچاتے ہوئے موٹرسائیکل سوار سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس سے موٹرسائیکل سوارمحمدامین موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ مسافربس میں سوارپانچ افراد مالک جاں،انور، محمد انور، فضل رحیم اور یار محمد زخمی ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرارشداقبال کی فوری ہدایت پرریسکیو1122 کی میڈیکل اور ریکوری ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈی آئی خان منتقل اور گاڑی کو ریکور کر کے راستہ کلیئر کر دیا۔