وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،گریڈ 22 کے اورنگزیب حق سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن ، معروف افضل سیکرٹری صنعت وپیداوارتعینات ، ارشد مرزا سیکرٹری اطلاعات ، یوسف نسیم کھوکھر سیکرٹری داخلہ اورعشرت علی چیئرمین سی ڈی اے مقرر کردیئے گئے

منگل 26 جون 2018 20:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،گریڈ 22 کے اورنگزیب حق سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن ، معروف افضل سیکرٹری صنعت وپیداوارتعینات ، ارشد مرزا سیکرٹری اطلاعات ، یوسف نسیم کھوکھر سیکرٹری داخلہ اورعشرت علی چیئرمین سی ڈی اے مقرر کردیئے گئے ،الیکشن کمیشن کی سفارش پر نگران وزیراعظم نے ان تقرر و تبادلوں کی منظوری دی جبکہ ا س کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی حکومت نے وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئت گریڈ 22 کے اورنگزیب حق سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن مقرر معروف افضل کو سیکرٹری صنعت وپیداوار ، سابق آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری کو ممبر نیکٹا لگا دیا جبکہ سابق آئی جی پنجاب عارف نواز کو سیکرٹری انسداد منشیات لگا دیا گیا چئیرمین ایف بی آر طارق پاشا کو سیکرٹری شماریات لگا دیا گیا محمد ایوب شیخ کو سیکرٹری امور کشمیر لگا دیا گیا سیکرٹری شماریات رخسانہ یاسمین کو چئیرمین ایف بی آر لگا دیا گیا سندھ میں تعینات ، پولیس گروپ کے گریڈ 21 کے ثنا اللہ عباسی آئی جی گلگت بلتستان مقرر سیکرٹری انسداد منشیات ڈویژن اقبال محموداور آئی جی گلگت بلتستان صابر اعظم کو بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی، محمد عامر زوالفقار آئی جی موٹر وے پولیس مقرر ، طاہر رضا نقوی سیکریٹری پارلیمانی اموررضوان میمن سیکرٹری توانائی، سیکرٹری داخلہ ارشد مرزا سیکرٹری اطلاعات ،سیکرٹری توانائی یوسف نسیم کھوکھر سیکرٹری داخلہ ڈی جی پاسپورٹ اورعشرت علی چیئرمین سی ڈی اے تعینات کردیئے گئے ۔