Live Updates

این اے 133مسائل میں دھنسا ہو ا ہے جو نام نہاد ترقی کے دعویدار شہباز شریف کے منہ پرزور دار طمانچہ ہے،اعجازاحمد چوہدری

منگل 26 جون 2018 22:38

این اے 133مسائل میں دھنسا ہو ا ہے جو نام نہاد ترقی کے دعویدار شہباز شریف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنما ونامزد امیدوار این اے 133اعجازاحمد چوہدری نے پی پی 166سے امیدوار عبدالکریم کلواڑ ، ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان ، میاں اختر حسین اور دیگر رہنما ئوں کے ہمراہ پیکو روڑ پر مرکزی آفس کا افتتاح کردیا ۔اس موقع پر اعجازچوہدری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ ایک ہفتے سے ڈور ٹو ڈور کمپین کر رہا ہوںعوام کی جانب سے جس طرح استقبال کیا گیا میں شکریہ ادا کرتاہوں ، یہ حلقہ ستر فیصد متوسط طبقے پر مشتمل ہے،یہاں فوتگی ہو جائے تو جنازہ پڑھانا مشکل ہے، پینے کا صاف پانی مہیا نہیں،سیوریج کا نظام خراب ہے لوگ عبادت کرنے سے قاصر ہیں،گیس کی سپلائی بہت کم ہے، این اے 133مسائل میں دھنسا ہو ا ہے جوکہ نام نہاد ترقی کے دعویدار شہباز شریف کے منہ پرزور دار طمانچہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم اس حلقے کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ،شہباز شریف کے شو کیس پروجیکٹ کی بجائے عوام کے بنیادی مسائل حل کریں گی( ن) لیگ کے سعد رفیق اور اس حلقہ کے امیدوار لوگوں کا سامنا نہیں کر سکتے،میں یہ چیلنج کرتا ہوں کہ یہ چور اور چوروں کے حواری ہیں ہم انہیں معاف نہیں کریں گے ہم ان چوروں کو پکڑیں گے اور ان سے لوٹا ہوا مال بھی نکلوائیں گے،ہم ہر سال بیس لاکھ نوکریاں دیں گے۔

انہوںنے کہاکہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے حلقہ کے لوگوں کی خدمت کا موقع ملاجن دوستوں کو ٹکٹ نہیں سب کو مل کرچلنے کی دعوت دیتا ہوں ،آئندہ 48 گھنٹوں میں ان دوستوں کو بھی ساتھ لاؤں گا،میں تمام آنے والے دوستوں کا مشکور ہوں,ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے سب کو پی ٹی آئی کے فیصلے کو ماننا ان کی ذمہ داری ہے اس حلقے میں مسیحی برادری کی کثیر تعداد بستی ہے و زیر اعظم عمران خان کو بنائیںعمران خان کا تاریخی استقبال کریں گے ۔بعدازں اعجاز احمد چوہدری اور پی پی 166 کے نامزد امیدوار عبدالکریم کلواڑ نے یوسی 224پنڈی راجپوتہ مین بازار ، بانساں والا بازار میں ڈور ٹو ڈور انتخابی کمپین کی اور گھر گھر جاکر ووٹ مانگے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات