عوامی طاقت سے حلقہ سے ریکارڈ کامیابی حاصل کریں گے، محبوب عالم سندھو

منگل 26 جون 2018 22:46

فیصل آباد۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف امیدوار پی پی 116 چوہدری محبوب عالم سندھو نے کہا ہے کہ عوامی طاقت سے حلقہ سے ریکارڈ کامیابی حاصل کریں گے ‘ عوام کے بھر پور اعتماد اور تعاون نے میرے حوصلے ہمالیہ سے بلند کر دئیے ہیں ۔ منتخب ہو کر حلقہ کی تمام محرومیاں ترجیحی بنیادوں پر ختم کردونگا ۔ میرا مشن عوامی خدمت ہے اس کی تکمیل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ نا اہل سابق حکمرانوں سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے ۔کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ کرپٹ مافیا سیاست کی آڑ میں کاروباری مفادات حاصل کر رہا ہے۔ قوم کو لوٹنے والے کسی رو رعایت کے مستحق نہیں۔ ملک میں حقیقی جمہوریت اور عوام کی حکمرانی کا قیا م وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کا مستقبل تاریک ہے۔تحریک انصاف عوام دشمن اقدامات پر 2018کے انتخابات میں بدلہ لے گی۔ن لیگ حکومت نے ملک کو معاشی طور پر برباد کر دیا ہے۔