الیکشن میں دھاندلی کے نتائج ملک کیلئے ہمیشہ گھنائونے نکلے ،ْنوازشریف

دنیا سب کچھ دیکھ رہی ہے ، ہمیں اپنا مذاق نہیں بنانا چاہئے ،ْ کلثوم نواز ابھی تک ہوش میں نہیں آئیں ،ْ ان کی بیماری کی وجہ سے یہاں رہنا پڑ رہا ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو

منگل 26 جون 2018 23:29

الیکشن میں دھاندلی کے نتائج ملک کیلئے ہمیشہ گھنائونے نکلے ،ْنوازشریف
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کے نتائج ملک کیلئے ہمیشہ گھنائونے نکلے، دنیا سب کچھ دیکھ رہی ہے ، ہمیں اپنا مذاق نہیں بنانا چاہئے ،ْ کلثوم نواز ابھی تک ہوش میں نہیں آئیں ،ْ ان کی بیماری کی وجہ سے یہاں رہنا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کلثوم نواز ابھی تک ہوش میں نہیں آئیں اور مجھے ان کی بیماری کی وجہ سے یہاں رہنا پڑرہا ہے ،گرفتاریوں کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے ہمیں اپنا مذاق نہیں بنانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ جب بھی الیکشن میں دھاندلی ہوئی ا س کے نتائج ملک و قوم کے لئے گھنائونے نکلے ہیں۔اس وقت دنیا ہمیں دیکھ رہی ہے اور جو کچھ ہو رہا ہے وہ وجہ مذاق بنا ہوا ہے ۔ہمیں اپنا مذاق نہیں بنانا چاہئے ۔