قمبرشہداد کوٹ میں رینجرز کی پولیس کے ہمراہ کارروائی ،

4انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار ،اسلحہ اور ایمونیشن برآمد

بدھ 27 جون 2018 15:55

قمبرشہداد کوٹ میں رینجرز کی پولیس کے ہمراہ کارروائی ،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے نے جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی اسلحہ کی موجودگی کی اطلاع پر اندرون سندھ قمبر شہداد کوٹ تحصیل نصیر آباد کے علاقے گوٹھ خداداد پٹھان میں پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئی4 انتہائی مطلوب مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اورایمونیشن بر آمد کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کی جانب سے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی گئی اور اس دوران ملزم غلام عمر زخمی بھی ہوا ۔ گرفتار ملزمان میں صفدر عرف صفو، مرتضی، حقدار اور غلام عمر شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف جرائم کی متعدد ایف آئی آرز درج ہیں جن میں جرائم پیشہ افراد کی سہولت کاری،قتل ، اقدام قتل ، پولیس پر حملے ، غیر قانونی اسلحہ ، ڈکیتی اور علاقے میں دہشت پھیلانے سمیت متعدد جرائم کی دفعات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان سے بر آمد شدہ اسلحہ اور ایمونیشن میںایک عدد رایس ایم جی ،4 عدد 12 بور ڈبل بیرل،ایک عدد 12 بور سنگل بیرل ،29 عدد مختلف اقسام کے راؤنڈز شامل ہیں ۔تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے اسلحے اور ایمونیشن سمیت پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی ملزم غلام عمر لاڑکانہ چانڈکا میڈیکل کالج ہسپتال میں پولیس کی تحویل میں ہے ۔عو ام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اورکسی مشکوک فرد اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 ، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔