ضلع واشک میں عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہم کرنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کئے ، میر مجیب الرحمن محمد حسنی

بدھ 27 جون 2018 16:16

خاران۔27جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) واشک میں بلوچستان عوامی پارٹی کے زیراہتمام الیکشن مہم کے سلسلے میں ایک عوامی اجتماع کا انعقاد کیا گیا ،جس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے کے سرکردہ راہنماؤں ممتازسیاسی و قبائلی رہنماء سابق صوبائی وزیر میر دوست محمد محمد حسنی۔پی بی اکتالیس واشک کے نامزد امیدوار میر مجیب الرحمن محمد حسنی این اے 270 واشک۔

پنجگور آواران کے نامزد امیدوار میر احسان اللہ ریکی۔سابق تحصیل ناظم ماشکیل حاجی آغا خان ریکی۔ سابق یو سی ناظم واشک حاجی عبدالکریم میروانی نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کی ترجمانی کررہی ہے، اس سلسلے میں جب سے واشک نیا ضلع بنا ہے،آج دیگر ترقی یافتہ ضلعوں کے صف میں شامل ہوا ہے ہماری کارکردگی عوام کے سامنے عیاں ہے ،پورے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا گیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بی اے پی کا وجود کا مقصد یہی ہے کہ صوبے کے سطح پر بہتر طور پر عوام کی خدمت کی جاسکے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر میر جام کمال خان کے قیادت میں صوبے میں یہ پارٹی تیزی سے مقبولیت کی طرف رواں دواں ہے اور حلقے کے عوام پارٹی کے پروگرام اور انتخابی مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ یہ پارٹی صوبے میں بھاری اکثریت سے جیت کر عوام کے احساس محرومی کو ختم کرنے کے لیئے اپنا کردار ادا کر سکیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہیں پورے ضلع واشک کے دور دراز علاقوں میں لوگوں کو زندگی کے بنیادی سہولیات کی فراہمی جس میں آبنوشی۔سڑکوں کے تعمیر صحت تعلیم زراعت سمیت دیگر شعبوں میں خاطر خواہ اقدامات کیئے گئے ہیں ہم کارکردگی کے بنیاد پر الیکشن میں حصہ رہے ہیں عوام نے جس طرح سے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے آئندہ بھی یہ اعتماد قائم رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ کچھ فصلی بٹیرے الیکشن کے دوران نظر آرہے ہیں واشک کے عوام نے انہیں یکسر طور پر مسترد کردیا، 25 جولائی کے دن واشک کے غیور عوام بی اے پی کے انتخابی نشان گائے پر مہر لگا کر یہ ثابت کر دینگے کہ یہاں کے عوام ترقی چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :