Live Updates

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی وجہ بتا دی

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام بھی جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 جون 2018 17:32

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی وجہ بتا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جون 2018ء) : پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے اور الیکشن کے لیے نا اہل قرار دئے جانے کی وجہ بتا دی۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ آج جو فیصلہ آیا ہے اور میرے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے ہیں ، اس پر میں اپنے دوستوں کو کہنا چاہتا ہوںکہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

جب آپ اس گیم میں ہوتے ہیں تو اس طرح کی رکاوٹیں ڈالی ہی جاتی ہیں، مجھے پیغام آیا تھا کہ افتخار چودھری کے خلاف پریس کانفرنس نہ کریں بصورت دیگر رد عمل آئے گا اور آپ کے الیکشن پر اثر پڑے گا سو وہی ہوا، لیکن کوئی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور ان کے اوپر جو بھی اس طرح کی بات گا اسے اس کا جواب ضرور ملے گا۔

(جاری ہے)

اور افتخار چودھری اور ان کی باقیات کے خلاف ہماری جدوجہد بھی جاری رہے گی۔

یہ جو فیصلہ آیا ہے اس کا بنیادی مقصد میری الیکشن مہم کو متاثر کرنا ہے کیونکہ اصل میں اس کے اندر کچھ ہے ہی نہیں۔ پہلے اس کیس کو معطل کیا گیا ، پھر اس پر از خود نوٹس لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس سلسلے میں سپریم جوڈیشل کونسل سے بھی رجوع کر رہا ہوں، یہ جو جج صاحب ہیں عباد الرحمان لودھی ،یہ افتخار چودھری کے چہیتے آدمی ہیں جن کو تعینات کیاگیا۔

اور ان کو تعینات کیسے کیا گیا پوری پنڈی بار کو اس بات کا علم ہے۔ ان کی ساکھ کیا ہے پوری پنڈی بار کو علم ہے لہٰذا میں نے پاکستان بار کونسل اور سپریم جوڈیشل کونسل کو ان کے بارے میں آج شکایات بھجوا رہا ہوں۔ اور یہ میرا قانونی حق ہے۔ فواد چوہدری نے اس معاملے پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ یہ فیصلہ آئندہ دو تین روز میں واپس بھی لے لیا جائے گا کیونکہ اس کا کوئی میرٹ نہیں ہے۔

انہوں نے اپنے کارکنوں کو پیغام دیا کہ آپ سب اپنی مہم جاری رکھیں کیونکہ بہت جلد ہم میدان میں واپس ہوں گے۔یاد رہے کہ آج این اے 67 سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو نا اہل قرار دے دیا گیا۔ٹربیونل نے فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد کر ئے ہیں۔اور انہیں حلقہ این اے 67 سے الیکشن لڑنے کے لیے نا اہل قرار دے دیا۔ فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری اس ویڈیو میں مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات